میاں صاحب جانے دو، شہباز شریف کو آنے دو۔ کیا پاکستان کی عوام فیصلہ کر بیٹھی ہے؟


لاہور: مختلف علاقوں میں ویراعظم نواز شریف کے خلاف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں پراسرار طور پر بینرزآویزاں ہوگئے۔

نیوزکے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پربینرز آویزاں ہوگئے ہیں جن میں وزیراعظم نواز شریف کو جانے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بینرز پریس کلب کی اطراف بھی لگائے گئے ہیں جن پر ’’جانے جانے دو میاں صاحب جانے دو اور آنے دو آنے دو میاں شہباز شریف کو آنے دو‘‘ کی تحریر لکھی گئی ہے۔ یہ بینرز این جی او پاکستان کے نام سے لگائے گئے ہیں جن پر دو افراد کے موبائل نمبرز پر بھی درج ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے یہ بینرز حکمراں خاندان اورمسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی کہانی سناتے ہیں۔

You cannot copy content of this page