ریلویز میں کوئی تماشہ نہیں لگنے دیں گے،ہرتاگی ڈرائیورز شریر بچوں والی حرکات نہ کریں، جو باز نہ آیا اسکے خلاف کاروائی ہو گی، خواجہ سعد رفیق


ریلویز میں کوئی تماشہ نہیں لگنے دیں گے،ہرتاگی ڈرائیورز شریر بچوں والی حرکات نہ کریں، جو باز نہ آیا اسکے خلاف کاروائی ہو گی، خواجہ سعد رفیق
اُردو آفیشل۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان ریلویز کاپہیہ جام نہیں کیاجاسکتا، تمام ٹرینیں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں،پاکستان ریلویز میں کوئی تماشا نہیں ہونے دیں گے ،شرپسندی کرنےوالوں کو باز آنا پڑےگا، ہماری باقی ہڑتالی ڈرائیورز سے درخواست ہے کام پر واپس آجائیں،وفاقی وزیر ریلوے کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا جنہوں نے غفلت کامظاہرہ کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی،13ہڑتالی ڈرائیورز ریلوے پولیس کی حراست میں ہیں ان کےخلاف 7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کریں گے،زیرحراست ڈرائیورز نے سنسان علاقوں میں ٹرینیں روک دی تھیں جن ڈرائیورز نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا ان کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا ہم پاکستان ریلویز کو لنڈابازار نہیں بننے دیں گے، ہمیں کسی کو دربدریا نوٹس دینے کاشوق نہیں ہے،اگرنوٹس جاری ہوگیاتوواپس نہیں ہوگا۔ان کا کہناتھا انتظامیہ نے نوٹس کے بعد لوکورننگ سٹاف سے مذاکرات کئے،18جولائی لوکورننگ سٹاف ایسوسی ایشن نے6مطالبات کانوٹس دیاتھا،انتظامیہ نے 6میں سے4مطالبات کو تسلیم کرلیاتھا،پہلا مطالبہ ٹرین حادثات میں ملوث ڈرائیورزکی بحالی کاتھا،دوسرامطالبہ پے سکیل اوررننگ الاؤنس میں اضافہ تھا،وفاقی وزیر نے کہاپاکستان ریلویز کا 65فیصد پنشن اور تنخواہ پرخرچ ہوتاہے، ہم نے بہت محنت سے اس ادارے کو اپنے پاؤں پرکھڑاکیا،رواں سال ہم ریلویز کا ریونیو 40ارب تک لے کر گئے، ہڑتالی ڈرائیورز شریر بچوں والی حرکتیں نہ کریں اگرکوئی پاکستان ریلویز کوریورس گیئر لگانےکی کوشش کرےگاوہ باہر ہوگا معاملات کو معمول پر لانے تک پہرہ دیں گے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا سی ای او جتنی تنخواہ میں کام کرتے ہیں دوسرے لوگ 20لاکھ میں کرتے ہیں،اب تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی، ہم نے پہلی باردرجہ چہارم کے ملازمین کےلئے30کروڑروپے مختص کئے ، ریلویز ملازمین کے بچوں کی تعلیم کےلئے اقدامات کئے گئے،پوسٹل لائف انشورنس سے ملازمین کےلئے معاہدہ کیاگیا،انہوں نے کہا تمام پھٹیچر لوکوموٹوز کو دوبارہ سے ٹھیک کیاگیا،63لوکوموٹوز پاکستان میں آچکے ہیں جبکہ مزید 30لوکوموٹوز کےلئے ادائیگی کی جاچکی ہے پاکستان ریلویز میں ری اسٹرکچرنگ پر چند ماہ سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان ریلویز کوئی جزیرہ نہیں،تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ کیااگر ایک بھائی کہے میں سارا حصہ لےجاؤں گاباقی بھوکے رہیں گے۔