پشاور میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،دو اہلکار زخمی


پشاور میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،دو اہلکار زخمی
اُردو آفیشل۔ پشاور اور خیبر ایجنسی کے ملحقہ علاقے شین درنگ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکارزخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور اور خیبر ایجنسی کے ملحقہ علاقے شین درنگ میں علی الصبح ایف کی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب تھا جسے ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری طرف دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔