پنجاب پولیس کا بڑا اقدام،شہر کی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ


پنجاب پولیس کا بڑا اقدام،شہر کی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ
اُردو آفیشل۔ محکمہ پولیس پنجاب نے شہر سے ملنے والی تمام لاوارث لاشوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی شہر سے کوئی بھی لاوارث لاش ملنے کی صورت میں ویب سائٹس پر لاوارث لاشوں کی تصاویر روزانہ اپ ڈیٹ ہوں گی، شہری لاپتہ رشتہ داروں کو ویب سائٹ پر ڈھونڈ سکیں گے۔جیسے ہی نعش کی شناخت ہو گی اسکی مکمل تفصیل بھی ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کی جائے گی۔ ویب سائٹ پر لاشوں کی عمر، جنس، حلیہ کہاں سے ملی ہے اور کس تھانے کی حدود ہے یہ سب تفصیلات بمعہ تصاویر اپ لوڈ ہوں گی جس کی مدد سے شہری اپنے گمشدہ رشتہ داروں کی شناخت کر سکیں گے۔

You cannot copy content of this page