پانامہ کیس سے پریشان وزیرعظم سکون کی تلاش میں،پریم نواز کو لے کر پر فضا مقام پر پہنچ گئے


پانامہ کیس سے پریشان وزیرعظم سکون کی تلاش میں،پریم نواز کو لے کر پر فضا مقام پر پہنچ گئے
اُردو آفیشل۔ پاناما کیس سے شدید پریشان اور نا اہلی کے ممکنہ خطرے سے دوچار وزیراعظم نواز شریف ملکہ کوہسار مری پہنچ گئے ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر پر فضامقام ملکہ کوہسار مری چلے گئے ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ ان کی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔وزیر اعظم ملکہ کوہسار مری سے کل واپسی کریں گے ،یاد رہے کہ وزیراعظم ہر ہفتے یا تو رائیونڈ میں اپنے گھر کا دورہ کرتے ہیں یا پھر مری میں جاتے ہیں۔واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور بہت سے صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم ممکنہ طور پر نا اہل ہو سکتے ہیں ۔

You cannot copy content of this page