عمران خان کا ذہنی توازن خراب! پاکستان کی مشہور شخصیت نے یہ کیا بات کہہ ڈالی؟ کھلاڑیوں کے لیے بری خبر۔


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات بدستور برقرار ہیں، سپریم کورٹ نے تصدیق کردی ہے کہ وزیراعظم کی کوئی کرپشن سامنے نہیں آئی، پاناما صرف اقتدار کی ہوس، جھوٹ اور اپوزیشن کے تماشے کا مقدمہ ہے، عمران روز اداروں کی تضحیک اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری کے لیے نواز شریف نے 40 سال پرانا ریکارڈ پیش کردیا، بنی گالا میں بیٹھے شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے، عمران الیکشن کمیشن اور دہشت گردی کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے، انہوں نے یہودیوں سے فارن فنڈنگ لی ہے، وہ تین عدالتوں کے اشتہار ہیں، سپریم کورٹ میں روز کوشش کی جاتی ہے کہ کہیں سے نواز شریف کیخلاف ثبوت مل جائے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

You cannot copy content of this page