وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیں ہیں،نوازشریف کا کمرا اڈیالہ جیل میں تیار کیا جا چکا ہے،عمران خان


وزیراعظم نے سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیں ہیں،نوازشریف کا کمرا اڈیالہ جیل میں تیار کیا جا چکا ہے،عمران خان
اُردو آفیشل۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے آج اپنی تقریر کے دوران جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو براہ راست دھمکیاں دی ہیں، پانامہ کیس کی تحقیقات کو حکومت کے خلاف سازش کہا جا رہا ہے حالانکہ پانامہ کیس بین الاقوامی انکشاف تھا اس پر ہم نے کوئی سازش نہیں کی انہیں انکشافات پر پوری دنیا میں کرپشن کے خلاف جدوجہد شروع ہوئی ، آئس لینڈ نے500ارب ڈالر ریکور کئے ۔،ملک میں کوئی جنگ و جندل کی ضرورت نہیں،وزیر اعظم سے میں استعفیٰ مانگ رہا ہوں اور نہ ہی استعفے کے لئے سڑکوں پر نکلوں گا، اب یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور میں نواز شریف کو انہیں اڈیالہ بھیجنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم کی جانب سے لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر ریکارڈڈ تقریر نشر کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے سے گھبرا گئی ہے جس کے باعث وہ اپنی تقاریر کو براہ راست نشر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حکمران گو نواز گو کے نعرے سے خوف زدہ ہوکر عوامی مقامات پر جانے سے گریزاں ہیں اور اپنی تقاریر براہ راست نشر کرنے سے بھی گھبرا رہے ہیں، وزیر اعظم تکبر میںمبتلا ہو چکے ہیں آپ کو شرم نہیں آرہی کہ احتساب کا پوچھنے پر آپ دھمکیاں دیتے ہیں ۔وزیر اعظم کے خلاف نیب میں12کیسز ہیں اور ہم ان سے کرپشن کا احتساب کر رہے ہیں ، جمہوری نظام میں وزیر اعظم عوام کو جوابدہ ہیں۔شریف خاندان کے خلاف تازہ دستاویزات ہم نے نہیں دیں بلکہ دبئی کی حکومت نے دی ہیں، وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ آپ پر الزام کیا ہے۔سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا یہ بھی بڑا جرم ہے ۔ حکمران عوامی احتجاج کا خوف دلا کر اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔جب مشرف نے ان کی حکومت گرائی تھی توایک آدمی سڑک پرنہیں آیاتھا۔وزیر اعظم اب صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ ان کا کمرا اڈیالہ جیل میں تیار ہو چکا ہے۔