پاکستانی حدود پر بھارتی فوج کا حملہ،پاک فوج کی جوابی کاروائی،کئی سورما ہلاک متعدد پوسٹیں تباہ


پاکستانی حدود پر بھارتی فوج کا حملہ،پاک فوج کی جوابی کاروائی،کئی سورما ہلاک متعدد پوسٹیں تباہ
اردو آفیشل لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جنگی جنون آوٹ آف کنٹرول ہوگیا، بھارتی فوج کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ جوابی کارروائی میں 5بھارتی فوجی ہلاک ،متعددزخمی ہوئے جبکہ متعدد بھارتی چوکیاں تباہ کی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر ز میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ نیزہ پیر،سبز کوٹ اورکیانی سیکٹر میں کی گئی، بھارتی فوج کی ایل اوسی کے مختلف سیکٹرزپرفائرنگ،1 جوان ،2شہری شہیدجبکہ اس اشتعال انگیزی کے سبب 2جوان اور5شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی چوکیوں پرسخت اوربھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی فوج کے مورچوں اور چیک پوسٹس کو تباہ کیا گیا جن میں5بھارتی سورما ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے مطابق سیزفائر کی خلاف ورزیوں کاہمیشہ جارحانہ،موثرجواب دیاجائے گا۔