پانامہ سے فارغ ہو جائے،ترقی کا راستہ روکنے والوں کے خلاف قانون بنائیں گے،نواز شریف


پانامہ سے فارغ ہو جائے،ترقی کا راستہ روکنے والوں کے خلاف قانون بنائیں گے،نواز شریف
اردو آفیشل وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے اکیلے کا ہی احتساب ہو رہا ہے تو ہونے دو ، کسی کا تو ہو رہا ہے تین نسلوں کا احتساب ہو رہا ہے ، آج اگر نوازشریف کا احتساب ہو گا تو کل کو کسی اور کا بھی ہو گا ، نواز شریف کا احتساب ہو رہا ہے مگر کس چیز کا احتساب ہو رہا ہے میرا اللہ جانتا ہے کہ مجھ پر کیا مقدمہ ہے اور کس چیز کا مقدمہ ہے ، میرے اقتدار کے تمام ادوار کا بتاؤ ، میری وزارت اعظمیٰ اور وزرائے اعلیٰ کے دور کا بھی بتاؤ کہا ں میں نے کرپشن کی ،کچھ لوگ چور دروازوں اور دھرنوں کی سازشوں کے راستے سے ملک آنا چاہتے ہیں ، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر لیجا رہے ہیں اور سازشیں کرنے والے سازشوں میں مصروف ہے ، قومی ترقی کو روکنے والوں کے خلاف قانون سازی کرکے سزا متعین ہو نی چاہیے ، اور ہم کریں گے