’’رانا ثنا اللہ کو 3سال جیل کی سزا‘‘لیگی صفوں میں ہلچل ‎


اسلام آباد(اردو آفیشل) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا الزام جے آئی ٹی کے خلاف بہت ہی سنگین ہے۔ اگر یہ الزام غلط ہے تو انہیں اس پر 3 سال قید اور 5سال کی نااہلی کی سزاہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےسریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور اختیارات سے بڑھ کر تفتیش کررہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں کام نہیں کررہی،

بلکہ اس کا مقصد صرف شریف خاندان کو نشانہ بنانا ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ہم نے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت میں جس انداز سے تحقیقات ہورہی ہیں اِس سے جے آئی ٹی خود اپنے آپ کو متنازع بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ جس پر الزام ہے اسی سے ہر بار سوالات اور ثبوت مانگے جارہے ہیں، یہ تحقیقات کا وہ فارمولا ہے جو دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہوتا۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم کو چاہیے کہ وہ لندن جاکر معلوم کرے کہ فلیٹس کس طرح سے بنائے گئے اور یہی وہ طریقہ کار ہے جس سے کچھ ثبوت مل سکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں رکھتی جب تک یہ عدالت میں نہیں پیش کی جائے گی، لہذا اصل فیصلہ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ جن تحفظات کا اظہار ہم نے پہلے دن کیا تھا انہیں سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔