news-1442325168-2039_large

مشرف کی قید میں نواز شریف کے لیے دعا کی تو انہیں رہائی ملی ،آصف زرداری کے پیر کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کے روحانی پیر اعجاز شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کو گرفتار کیا تو ان کی رہائی کے لیے دعا دی تھی لیکن پھر بھی نواز شریف کے ساتھ روحانی رشتہ نہ جڑسکا۔پیر اعجاز شاہ نے نواز شریف کو ہو شیا ر رہنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز شاہ نے انکشا ف کیا کہ نواز شریف کے ساتھ اٹک جیل میں ملاقات ہوئی تھی تاہم انہوں نے میر ی باتیں نہیں مانیں ۔نواز شریف کے والد سے مل کر بھی ان کی رہائی کی دعا کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر نوازشریف کو رہائی نہ ملے تو میری گردن کٹوا دینا جس کے بعد نواز شریف کو رہا ئی ملی لیکن پھر بھی انہوں نے میر ی باتیں نہیں مانیں ۔پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو موجودہ صورتحال میں انتہائی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ مجھے ان پر بہت سی بلائیں نظر آ رہی ہیں ۔