بیگم کلثوم کا نماز جنازہ پڑھتے وقت نواز شریف کی کیا حالت ہوئی؟ چہرے پر عجیب سی بے رونقی، آنکھیں آنسوؤں سے نم


شریف خاندان کی جاتی امراء لاہور میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی. نماز جنازہ شریف فارم ہاؤس کے فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی. جنازے میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی. اسکے علاوہ مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی نماز جنازے میں شرکت کی. نواز شریف خود گاڑی چلا کر جناز گاہ پہنچے. انکے ہمراہ مولانا طارق جمیل صاحب بھی موجود تھے جنہوں نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائی. شدید رش ہونے کے باعث مولانا طارق جمیل بیان نہ دے سکے اور انھوں نے نماز جنازہ پڑھا کر مختصر سی دعا کروائی اور پھر دوبارہ نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں قبرستان کی طرف روانہ ہو گئے.

بیگم کلثوم کے سفر آخرت پر نواز شریف انتہائی غم زدہ دکھائی دیے. چہرے پر عجیب سی بے رونقی تھی، آنکھیں آنسوؤں سے نم تھیں. ہمیشہ ہنس مک رہنے والے نواز شریف آج جنازے میں بلکل خاموش تھے اور لگ رہا تھا جیسے بیوی کی وفات نے نواز شریف کی بنیاد ہی ہلا دی ہو!