عمران خان کو بیچ میں آنے کی ضرورت نہیں، بیگم کلثوم کی وفات پر شریف خاندان نے حکومت پاکستان کو صاف جواب دے دیا


ہمیں آپ سے کسی قسم کے تعاون کی ضرورت نہیں، شریف خاندان نے حکومت پاکستان کو صاف جواب دے دیا. بیگم کلثوم نواز کی وفات پر وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کی اور شریف خاندان سے کہا کہ حکومت پاکستان بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے پاکستان لانے میں مدد کرے گی اور ہر قسم کی انتظامات میں آپکا بھرپور ساتھ دے گی.

وزیر اعظم کی پیشکش پر شریف خاندان نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آپ سے کسی بھی تعاون کی ضرورت نہیں، ہم لوگ سارا انتظام خود کر لیں گیں، آپکی پیشکش کا بے حد شکریہ. شریف خاندان نے لندن میں موجود پاکستان ھائی کمیشن کو بھی خط ارسال کر دیا ہے کہ میت پاکستان لیجانے اور سب انتظامات شریف خاندان خود ہی کر لے گا.

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نواز آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں. جس طرح ہی یہ خبر لندن سے پاکستان پہنچی تو یہاں غم کی لہر دوڑ گئی. نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اور بیٹے حسن اور حسین نواز نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کی اور مغفرت کے لیے ساری قوم سے دعا کی اپیل بھی کی. بیگم کلثوم کی وفات کی خبر جب اڈیالہ جیل میں قید شوہر نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کو ملی، تو اڈیالہ جیل کا بھی ماحول انتہائی سوگوار ہوگیا. خاص طور پر مریم نواز جو کہ اپنی والدہ کی لاڈلی بیٹی تھیں، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں.