مریم نواز کے صاحبزادے اور نواز شریف کے پوتے جنید صفدر کا وزیراعظم عمران خان اور انکے بیٹوں قاسم اور سلمان پر شدید تنقید. قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد پر جنید صفدر بلبلا اٹھا، اپنے اندر کا سارا غصّہ عمران خان کے بیٹوں پر نکال دیا، تفصیل اس پوسٹ میں پڑھیں.
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر تنقید شروع کردی . جنید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سلیمان اور قاسم کی آمد کے لیے ائیرپورٹ سے بنی گالہ تک پانچ گھنٹے کے لیے ایک سپیشل روٹ تیار کیا گیا، 150 سے زائد پولیس اہلکاروں سیکورٹی کرتے رہے، پرائم منسٹر ہاؤس کی 13 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی گئیں، ایک ہیلی کاپٹر بھی اوپر فضا میں گردش کرتا رہا، اور 350 سے زائد رینجرز بنی گالہ کے باہر ڈیوٹی دیتے رہے، کیا یہ مدینہ جیسی ریاست ہے؟
دوسری جانب عوام کی جانب سے جنید صفدر پر خوب تنقید کی گئی. عوام کا کہنا تھا کہ جس طرح اسکی والدہ مریم شریف جھوٹ بولتی آئیں ہیں اسی طرح اب انکا بیٹا بھی جھوٹ بول رہا ہے. اسلام آباد میں رہنے والے متعدد لوگوں نے جنید صفدر کو جواب دیتے هوئے کہا کہ بیٹا تم جھوٹ نہ بولو، ہم بھی اسلام آباد میں ہی رہتے ہیں، اور صبح سے اسلام آباد میں کہیں بھی 5 گھنٹے راستہ بند نہیں رہا اور نا ہی ہم نے کوئی 350 گاڑیوں کی سیکورٹی کا قافلہ دیکھا ہے.
یاد رہے جنید صفدر کی جانب سے جو بیان دیا گیا اس میں کوئی صداقت نہیں ہے. نہ تو قاسم سلیمان کے آنے پر اسلام آباد کے روٹس پانچ گھنٹوں کے لیے بند کیے گئے، نہ ہی 350 گاڑیوں اور 150 رینجرز کا پروٹوکول دیا گیا. جنید صفدر نے جھوٹ بولنے کی حد پار کر دی ہے!