وزیراعظم ڈیم فنڈ پر نوٹوں کی برسات، عوام نے کپتان کی ایک کال پر لبیک کہا، کپتان پر پاکستانی اور بیرون ملک عوام کا پورا اعتماد، چند ہی گھنٹوں میں کروڑوں روپے ڈیم فنڈ میں جمع!
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے قائم ڈیم فنڈ میں عطیات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز کے دوران بہت تیزی سے 2 ارب روپے کی خطیررقم جمع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق رقم کا زیادہ حصہ پاکستان سے ہی جمع ہوا، پاکستانیوں نے فنڈ میں ایک ارب91 کروڑ جمع کرائے ، پاکستان میں صرف ایس ایم ایس سروس سے 5 کروڑ 75 لاکھ اکھٹے ہوئے۔
لیکن اب کپتان کی اپیل کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے لاکھوں ڈالر بھاشا ڈیم فنڈ میں عطیہ کیے جارہے ہیں. ایک ایک منٹ کے اندر لاکھوں روپے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے پیسے بھیجنے والی ویب سائٹ بھی اکثر ڈاؤن ہورہی ہے.
زرائع کے مطابق عمران خان کی اپیل کے بعد ایک منٹ کے اندر پانچ لاکھ ڈالر ($500,000) جمع ہو رہے ہیں جو ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے.
جہاں پر مخالفین وزیراعظم عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں ووہیں دوسری جانب عوام کپتان کر بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور اگر فنڈگ ایسے ہی چلتی رہی، تو انشاءاللہ ڈیم کی تعمیر انھیں چند سالوں میں مکمل ہو جائیگی. یہاں پر یہ بات بھی یاد رہے کہ دنیا کا امیر ترین پاکستانی شخص شاہد خان جو امریکا میں مقیم ہے، اس نے بھی وعدہ کیا ہے کہ یہ بہت جلد 1 ارب ڈالر ڈیم فنڈ میں جمع کروائے گا.
واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔