آپ کا وزیراعظم تو تاریخ کا سب سے۔۔۔ ایک صحافی اور بھارتی اوبر ڈرئیور کی کہانی


وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست کو پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا اور اب حکومت چلانے میں مصروف ہیں. عمران خان کرکٹ کھیلنے کے وقت سے ہی کافی شہرت رکھتے ہیں اور دنیا کے تقریباً ہر ملک میں انہیں جاننے والے لوگ موجود ہیں اور شائد یہی وجہ ہے کہ جب وہ وزیراعظم بنے تو دنیا بھر سے انہیں مبارکبادیں وصول ہوئیں جبکہ اس حوالے سے پاکستانیوں نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے کئی واقعات بتائے کہ کس طرح انہیں غیر ملکیوں نے بھی عمران خان کے وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔

معروف صحافی بینظیر صمد نے بھی اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے کہ وہ اوبر میں سفر کر رہی تھیں اور اس کا ڈرائیور ایک بھارتی تھا لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ میں پاکستان سے ہوں تو اس نے وزیراعظم کے بارے میں انتہائی زبردست بات کہی اور مجھے مبارکباد بھی پیش کی. بینظیر صمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میرے بھارتی اوبر ڈرائیور کو جب معلوم ہوا کہ میں پاکستانی ہوں تو اس نے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر مجھے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ہمیں تاریخ کا سب سے ”کول“ وزیراعظم ملا ہے۔