عامر لیاقت کا اپنی ہی پارٹی سے بغاوت


اکستان تحریک انصاف کے رکن اور معروف ٹی وی اینکر اور ہوسٹ اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گذشتہ روز پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی کی اور کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کراچی ہمارے لئے اہم نہیں ہے. عمران خان آج کل کسی کی بھی نہیں سن رہے.

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر شدید مایوسی کا شکار ہوں. کراچی نے ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں دیا. عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں تحریک انصاف کو ووٹ ملنے کا سب سے زیادہ کریڈٹ مجھے جاتا ہے. جس پر کراچی کی کی عوام نے رد عمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے اس دعوے کو مسترد کر دیا. کراچی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم نے ووٹ عامر لیاقت کو نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو دیا ہے. اگر عامر لیاقت حسین آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیتے تو کبھی نہ جیتتے . شہریوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہی عامر لیاقت کو ووٹ ملا اور عمران خان کی وجہ سے ہی عامر لیاقت جیتے. انہیں تبدیلی کا ووٹ ملا ہے. اگر وہ آزاد حیثیت میں کھڑے ہوتے تو انہیں گھر سے بھی ووٹ نہیں ملتا. ایک شہری نے عامر لیاقت حسین کو چیلنج کیا کہ اگر وہ اس کامیابی کا کریڈٹ خود کو دیتے ہیں تو کونسلر کا ایک الیکشن جیت کر دکھا دیں ہم ان کو مان جائیں گے.

عامر لیاقت حسین کے بیان اور عمران خان پر عائد الزامات پر فیصل واوڈا نے کہا کہ عامر لیاقت کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، ان کی نیند پوری نہ ہو یا کھانا نہ کھایا ہو تو ایسی باتیں کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کسی صورت کراچی کو نظر انداز نہیں کر سکتی. فیصل واڈا نے پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کی بھی تردید کی اور کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،،عامر لیاقت نے فارورڈ بلاک کی بات مذاق میں کہی ہوگی. دوسری جانب پی ٹی آئی کے صدارتی اُمیدوار عارف علوی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو مشورہ دیا اور کہا کہ اگر عامرلیاقت کو کوئی شکایت ہےتو وہ چئیرمین سے بات کریں…