مریم نواز سے جیل میں بطور مشقت کروایا جانے والا کام


اڈیالہ جیل پاکستان میں قید سابق وزیراعظم اور ن لیگ چیئرمین نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز جیل میں چھوٹے بچوں کو اردو انگریزی پڑھا رہی ہیں۔۔مریم نواز ہفتے میں چار دن کلاسیں لیتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز بچوں کو تعلیم دینے کیلئے ان کی کلاس میں جاتی ہیں ،کلاسوں کے اوقات صبح 9 بجے سے11 بجے تک ہیں اور وہ اردو،انگریزی کے مضامین دلچسپی سے پڑھا رہی ہیں۔

نواز شریف کی بیٹی مریم نواز یہ کلاسیں پیر،منگل بدھ اور ہفتے کے روز لیتی ہیں۔ اس سے پہلے مریم نواز مریم نواز نے خود بھی جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا تھا۔انہو ں نے جیل جاتے ہی انوکھی خواہش کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں جیل میں موجود بچوں اور خواتین کو پڑھاؤں۔اور اب مریم نواز نے جیل میں بچوں کو تعلیم دینے کا آغاز کر دیا ہے اور وہ ہفتے میں چار روز بچوں کی باقاعدہ کلاسز لیتی ہیں۔

نیوز ذرائع کے مطابق مریم نواز اس کام میں خاصی دلچسپی بھی لیتی ہیں۔جب کہ دوسری طرف ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سینٹر جیل اڈیالہ میں سزا کاٹنے والی مریم نواز کی نگرانی پر تعینات ایک خاتون ڈپٹی سپریڈنٹ اور دو لیڈی اسٹنٹ سپریڈنٹس کو جیل انتظامیہ تبدیل کروا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جیل میں ملنے کے لیے آنے والی اپنی بیٹیوں اور دیگر خواتین رہنماؤں سے مذکورہ لیڈیز سٹاف کی تعریف کی۔اور اپنی بیٹیوں سے ان کا تعارف بھی کروایا اور ان کو بتایا کہ یہ سپریڈنٹس میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔جس کی اطلاع حکام بالاتر تک پہنچ گئی۔جس پر فوری طور پر لیڈیز سٹاف کا تبادلہ کر دیا گیا۔