چودھری نثار منظر عام سے غائب


چودھری نثار منظر عام سے غائب، آج کل کہاں ہیں؟ پس پردہ کیا گیم کھیل رہے ہیں؟ نثار صاحب نے ہر کسی کو تشویش میں ڈال دیا.

ماضی میں ہمیشہ سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے سابق وفاقی وزیر چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں آئے اور انھوں نے اسمبلی میں آکر حلف بھی نہیں اٹھایا. جبکہ پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین سے اسپیکر رانا محمد اقبال نے حلف لے لیا. ن لیگ سے منحرف سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار حالیہ الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست سے کھڑے هوئے. جس کے نتیجے میں انھیں صوبائی اسمبلی سے تو کامیابی حاصل ہوئی لیکن قومی اسمبلی کی دو نشستوں تحریک انصاف کے غلام سرور بازی لے گئے. پی پی 10 راولپنڈی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار نے آج پنجاب اسمبلی کی افتتاحی تقریب میں حلف لینے اسمبلی نہ آئے.