اس 75 سالہ بوڑھے شخص نے بسترِ مرگ پر اسلام قبول کرلیا


جرمنی کے ایک سرکاری ہسپتال میں موجود بزرگ شخص زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران بستر پر لیٹے ہوئے ہی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک علیل شخص جس کی عمر 75سال ہے،انہوں نے بستر مرگ پر اسلام قبول کر لیا۔بزرگ کا تعلق جرمنی سے ہے۔ بزرگ کی کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ شخص نے شدید علالت کے بعد اسلام قبول کر لیا ہے۔قبول اسلام کے بعد بوڑھے شخص کو اس کے مسلمان شناسا نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور فرط جذبات سے معمر شخص کے گلے لگ کر رونے لگا۔ اس نومسلم شخص کے کان میں قریب ہی کھڑے ایک شخص نے اذان دی۔ موذی بیماری میں مبتلا اس شخص کے دائرہ اسلام میں داخل ہوتے وقت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے بزرگ کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔اور دعا کی ہے اللہ ہر کسی کو ہدایت کے راستے پر لے آئے۔یاد رہے دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کی جاتی ہے اور اللہ اور اس کے رسول کا پیغام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

اسلام سے متاثر ہو کر کئی لوگوں نے اسلام قبول کیا ہے۔جس کے بعد وہ اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔ اور جب ان سے اسلام قبول کرنے کے بعد تاثرات کا سوال کریں تو وہ بتاتے ہیں کہ وہ وہ ایک مسلمان بن کر اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔اور وہ باقیوں کو بھی ہدایت دیتے ہیں کہ وہ گناہوں کی زندگی سے توبہ کریں اور دین اسلام کو قبول کریں۔بزرگ شخص کی کلمہ طیبہ پڑھنے کی یہ ویڈیو میں دیکھیں: