پاکستان بھر میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جشن آزادی نہ منانے کے بیان کے چرچے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے اب وہ پہلے سے بھی زیادہ جوش وخروش سے جشن آزادی منائیں گے۔
معروف تجزیہ کار زید حامد اس حوالے سے سب پر بازی لے گئے ہیں جنہوں نے مولانا فضل الرحمان کا موبائل نمبر شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں سے انہیں جشن آزادی کے حوالے سے 50 ملین ایس ایم ایس بھیجنے کی درخواست کر دی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
زید حامد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ 14 اگست کے روز مولانا فضل الرحمان جشن آزادی مبارک کے پیغامات بھیجیں۔ وہ بہت افسردہ ہیں!!! ان کا موبائل نمبر 03008506684 ہے۔ چلو انہیں خوشی اور حب الوطنی پر مبنی 50 ملین پیغامات بھیجو تاکہ انہیں یہ احساس دلایا جا سکے کہ پاکستانی قوم ان کے بغیر بہت زیادہ خوش ہے۔