ملک کے بڑے شہرمیں انتہائی افسوسناک واقعہ


لاہور کے بعد چارسدہ میں بھی دیرینہ دشمنی کا عفریت 6 افراد کو نگل گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فریقین آپس میں رشتے دار ہیں اورپولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔فائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی رجڑ کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2خواتین سمیت 6 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق فریقین میں دیرینہ تنازع چل رہا تھا.

جس کے باعث 6افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقہ برکی کے قریب پھلروان گاؤں میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا۔