وزیراعظم عمران خان کے نام سعودی کے بادشاہ شاہ سلمان کا پیغام آگیا


متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔

عمران خان کے نام پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستان کی خوشحالی اورعمران خان کی صحت کیلئےدعا بھی کی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد دی ہے۔
انھوں نے عمران خان کے نام اپنے پیغام میں پاکستانی عوام اورملک کی ترقی وخوشحالی، عمران خان کی صحت کیلئے دعا بھی کی۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عوام اورحکومت کی جانب سےعمران خان کومبارکباد دیتےہیں۔