میں زندہ ہوں،قوم کی دعائیں میرےساتھ ہیں،میں باکل ٹھیک اورخریت سے ہوں،اقرارالحسن


لاہور: معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں،میں باکل ٹھیک اورخریت سے ہوں،افواہوں کے برعکس میں زندہ ہوں،ہم یہاں اب تک جتنا کام کیاہے وہ بڑا زبردست ہے،کچھ دیربعد آپ ایک مظلوم روہنگیا مسلمان کا انٹرویوبھی دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے جاری کردہ پیغام میں کہاکہ افواہوں کے برعکس میں زندہ ہوں اور اب سے کچھ دیر میں آپ ایک مظلوم روہنگیا مسلمان کا انٹرویو اے آر وائی پر دیکھ سکیں گے جسکی بستی جلا دی گئی، ماں اور بہنیں بنگلہ دیش جانے پر مجبور ہو گئیں جبکہ دو بہنیں اس وقت بھی لاپتہ ہیں، خدا معلوم انہیں جلا دیا گیا یا وہ کہیں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنے لیے اور برما کے مسلمانوں کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں