عمران خان کا رکن قومی اسمبلی گلزار خان کےانتقال پر گہرے افسوس کا اظہار


اسلام آباد(اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2017ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر قیادت کی جانب سے کا رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹی اطلاعات شفقت محمود نے کہا کہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔