سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان

Image result for gagan king and arjit died

سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے. تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیا جائے گا.

Image result for qurbani

سعودی سپریم کونسل نے ملک بھر کے عوام سے پیر کے روز چاند دیکھنے اور شہادتیں اکٹھی کرنے کی اپیل کی ہے. جبکہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے. پیر 21 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 31 اگست بروز جمعرات کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی. جبکہ ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے.