یمن میں علی صالح ملیشیا کی جانب سے تعز میں شہری آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی گئی جس میں26 شہری مارے گئے،یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں میں یمن کے منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا ملوث ہے۔ ان حملوں میں غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن مندوب ولد الشیخ احمد نے کہا کہ علی صالح ملیشیا کی جانب سے تعز میں شہری آبادی پر وحشیانہ گولہ باری کی گئی جس میں26 شہری مارے گئے۔انہوں نے یمن میں تنازع کے سیاسی حل کے لیے غیر جانب دارانہ انسانی راہ داری کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ یمن میں جاری لڑائی کے دوران تنازع کے حل کے مواقع ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں۔انہوں نے یمنی بندرگاہوں بالخصوص الحدیدہ اور تعز کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے کی تجویز پیش کی۔ یو این مندوب نے تعز میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے متحارب فریقین کشیدگی میں کمی کریں۔