نیب کی جانب سے نواز شریف کی گرفتاری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیزہ اسٹیل مل کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طلب کیا گیا نواز شریف کو کل بروز جمعہ نیب کے لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تاہم اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔دوسری جانب نیب کے ذرائع اور قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ نیب قوانین کے تحت نواز شریف کو پیشی کے بعد یا پیشی سے قبل ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ نواز شریف کیخلاف تحقیقات نہیں بلکہ تفتیش ہوگی۔ ان کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے باعث انہیں باآسانی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔