نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی ف کے رہنما عطا اللہ شاہ جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما عطا اللہ شاہ جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ سے نماز پڑھ کر نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔