پانامہ کیس کا مشہور کردار دہشتگرد نکلا ۔۔عالمی عدالت میں مقدمہ


بحرینی پارلیمنٹ نے قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم اور ممنوعہ انجمن الوفاق کے سابق سیکریٹری جنرل علی سلمان پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمد بن جاسم نے بحرین کے خلاف سازش کی اور دہشتگرد سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دہشتگردی کی سرپرستی کے ثبوت مل جانے پر دونوں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بحرینی پارلیمنٹ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ علی سلمان نے اجنبی ریاست کیلئے جا سوسی کرکے ملک سے غداری کی ہے۔ پارلیمنٹ نے قطری نظامِ حکومت کے اہم ستون حمد بن جاسم کی گرفتاری کا مطالبہ یہ کہہ کر کیا کہ انہوں نےبحرین کے خلاف سازش کی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ انہیں فوجداری کی عالمی عدالت میں جنگی مجرم کے طور پر پیش کیا جائے۔