میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ریلی میں اے آر وائی کی رپورٹر کے ساتھ جیو کی خاتون رپورٹر نے ایسی بات کہہ دی


اسلام آبا(10 اگست-2017)نجی ٹی وی چینل جیونیوز کی اینکر پرسن اور رپورٹر رابعہ انعم نے کہاہے کہ کمیٹی چوک اے آر وائے نیوز سمیت دوسرے چینلز کے رپورٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے .

تفصیلات کے مطابق رابعہ انعم اس وقت نجی ٹی وی کی جانب سے اسلام آباد میں رپورٹنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور اس موقع پر انہو ں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اے آر وائے نیوز سمیت دیگر چینلز کے رپورٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے کیونکہ میں خود ایک خاتون صحافی ہوں ،میں بھی جب پی ٹی آئی کے جلسے میں رپورٹنگ کیلئے جاتی تھی تو ہمارے ساتھ بھی بدتمیزی کی جاتی تھی اس طرح کی زیادتی اے آر وائے نیوز کے ساتھ بھی ہو رہی ہے . انہو ں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنے خطاب کے دوران اس چیز پر بھی بات کرنی چاہیے اور لوگوں کو اس طرح کی حرکتوں سے منع کرنا چاہیے .

—-ویڈیو دیکھیں—-

You cannot copy content of this page