بھارت اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی کا کاونٹ ڈاون اب شروع ہو گیا ہے،چینی میڈیا


بیجنگ(آن لائن) چینی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی کا کاونٹ ڈاون اب شروع ہو گیا ہے ۔ چین کے حکومتی اخبار ـــ’’ چائنہ ڈیلی ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت اور چین دونوں طاقتوں کے درمیان کشیدگی کا کائونٹ ڈاون اب شروع ہو چکا ہے اور گھڑی کا وقت نا گزیر نتائج دیکھنے کی ٹک ٹک کر رہا ہے۔۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بہت دیر ہو جائے نئی دہلی کو ہوش کے ناخن لیتے ہوے ڈوکلام سے اپنی فوجوں کا انخلا کر لینا چاہیے۔ واضع رہے چین اس سے قبل بھی متعدد بار بھارت کو ڈوکلام سے فوجی انخلا کے لئے انتباہ کر چکا ہے۔