فیصل مسجد کے امام کو سیاسی معاملات اور حکمرانوں کو اللہ کی ہدایت نصیب ہونے جیسی دعائیں مانگنے سے روک دیا گیا


اسلام آباد(آن لائن) حساس ادارے کی شکایت پر فیصل مسجد کے امام کو سیاسی معاملات اور حکمرانوں کو اللہ کی ہدایت نصیب ہونے جیسی دعائیں مانگنے سے روک دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر معصوم یاسین زئی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوںنے فیصل مسجد کے امام کو نماز جمعہ کے خطبات میں سیاسی معاملات پر گفتگو نہ کرنے کی نصیت کی تھی اور سمجھایا تھا کہ فیصل مسجد تمام مکتبہ فکر اور ہر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہے لہذا مسجد میں سیاسی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہیے لیکن گزشتہ جمعہ کو انہوںنے اپنے خطبے میں حکمرانوں کیلئے اللہ کی ہدایت نصیب ہونے کی دعا کرائی تھی جس پر ایک سیاسی ادارے نے ان سے امام مسجد کی شکایت کی تھی انہوںنے کہا کہ حساس ادارے کی شکایت پر انہوںنے امام مسجد کو سیاسی معاملات پر گفتگو کرنے یا ایسی دعا کروانے سے روک دیا ہے (سید عواد /صدام)