انا للہ وانا الیہ راجعون،لوگ آخری دیدار پر لپٹ لپٹ کر روتے


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ مری میں چند روز گزارنے کے بعد واپس اسلا آباد پنجاب ہاس روانہ ہوئے تو لوگوں نے اپنے لیڈر سے والہانہ محبت کے اظہار کیلئے ان کی گاڑی کے گرد جمع ہو کر ان کی گاڑی کو چوما اور نعرے بازی کی جبکہ کئی لوگوں کے رونے کے رقت

آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔اس حوالے سے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر بھی جاری کیں۔ اور اپنے والد سے لوگوں کی محبت بارے پیغامات جاری کیے۔ تاہم سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اس جذباتی تصویر کو ایک اور ہی رنگ دے ڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہتے ہیں۔”مسلم لیگ (ن)، انا لا اللہ وانا الیہ راجعون۔۔آخری دیدار پر لوگ لپٹلپٹ کر روتے ہی ہیں”۔ سوشل میڈیا پر شیخ رشید کے اس ٹوئٹر پیغام نے کہرام برپا کردیا اور مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان پر طنز پر تیر برسا ڈالے۔شیخ رشید نے اس جذباتی تصویر کو ایک اور ہی رنگ دے ڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہتے ہیں۔”مسلم لیگ (ن)، انا لا اللہ وانا الیہ راجعون۔۔آخری دیدار پر لوگ لپٹلپٹ کر روتے ہی ہیں”۔ سوشل میڈیا پر شیخ رشید کے اس ٹوئٹر پیغام نے کہرام برپا کردیا اور مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان پر طنز پر تیر برسا ڈالے۔