سعودی عرب کے بعد اسرائیل نے بھی الجزیرہ چینل بند کرنے کی دھمکی دیدی


مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک )سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے بعد اسرائیل بھی قطر کے خلاف فرنٹ لائن پر آگیا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ الجزیرہ دہشت گردی کی معاونت کرتا ہے جس کی بنا پر چینل کو بند کردیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے کی بنیاد حال ہی میں کئی

عرب ملکوں کی جانب سے الجزیرہ پر عائد کردہ پابندی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے یروشلم میں واقع الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے کے لیے مزید قانون سازی کی ضرورت ہو گی۔اسرائیلی حکومت نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ داعش، حماس، حزب اللہ اور ایران کا بنیادی آلہ کار بن گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے الجزیرہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے حال ہی میں مسجد اقصی میں سیکیورٹی گیٹ لگانے کے معاملے پر اٹھ کھڑے ہونے والے تنازعے کو ہوا دی تھی۔اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے چینل پر ‘اشتعال انگیزی’ کا الزام عائد کیا۔الجزیرہ نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے کی بنیاد حال ہی میں کئی عرب ملکوں کی جانب سے الجزیرہ پر عائد کردہ پابندی ہے۔ ان عرب ملکوں کی قطر سے سفارتی کشیدگی عروج پر ہے۔کارا نے کہا کہ کیبل والوں نے نیٹ ورک کو بند کرنے سے اتفاق کر لیا ہے تاہم یروشلم میں واقع الجزیرہ کے دفتر کو بند کرنے کے لیے مزید قانون سازی کی ضرورت ہو گی۔