اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف دفاعی اور سیاسی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں اپنے حق میں فیصلہ نہ آنے کے بعد میاں نوازشریف ملکی سالمیت داؤ پر لگانے سے گریز نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے دنیا کے سات ممالک میں اپنے قابل اعتماد ساتھیوں پر مشتمل میڈیا سیل بنا لئے ہیں جنہوں نے ان کے حق میں لابنگ شروع کر دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ خبریں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات دبئی کےمیڈیا سیل نے بے بنیاد خبر چلا دی کہجنرل (ر) راحیل
شریف کو سعودی عرب میں عین اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ خفیہ طور پر پاکستان آرہے تھے۔اس خبر کو بھارتی میڈیا نے بھی نشر کردیا۔جنرل(ر)امجد شعیب نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشریف کا ذاتی مسئلہ ہے ۔لیکن وہ اسے قومی ایشو بنا کر ملکی اداروں کے مابین نہ صرف کشیدگی پھیلا رہے ہیں بلکہ سپریم کورٹ پر بھی اعتراضات اٹھا رہے ہیں جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کو سہولت دیتے ہوئے جے آئی ٹی بنائی۔