سچن ٹنڈولکر کے بعد کپل دیو پر فلم بنانے کا فیصلہ،فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے،بالی ووڈ


سچن ٹنڈولکر کے بعد کپل دیو پر فلم بنانے کا فیصلہ،فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے،بالی ووڈ
اُردو آفیشل۔ بالی وڈمیں سیچن فلم کے بعداب کپل دیو پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس میں اطلاعات کے مطابق رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 میں ورلڈ چیمپئن بننے کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں جب رنویر سنگھ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور جیسے ہی معاملات طے پائیں گے سب کو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کی کامیابی پر بننے والی اس فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا جبکہ یہ فینٹم فلم پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جائے گی اور کبیر خان اس کے ہدایت کار ہوں گے۔اس سے پہلے سچین ٹنڈولکر پر بننے والی فلم سیچن کو کافی پذیرائی ملی تھی۔