ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا ،ْ نا اہلی کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی ،ْقوم اضطراب میں مبتلا ہے ،ْ نواز شریف


سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی ،ْ ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا،ْنا اہلی کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی ،ْقوم اضطراب میں مبتلا ہے ۔ وہ وزیر اعظم ہاؤس سے رخصتی کے بعد مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نا اہلی کی وجہ ملک کی پوری عوام کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا وجہ بنی ہی ہمیں بھی سمجھ نہیں آرہی کہ ایسا کیوں ہوا وہ بھی اس بات پر کہ میں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخوا ہ وصو ل نہیں کی اس بات پر میں صادق اور امین نہیں رہا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خزانے سے ایک پیسے کی خرد برد کی نہ ثابت ہوئی۔ کہیں کسی منصوبے سے کیک بیک لی ہوتی تو نا اہل کیا جاتا مگر یہ فیصلہ قوم کی سمجھ سے باہر ہے ۔ نواز شریف نے کہاکہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے