اسلام آباد (28 جولائی 2017ء): سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر آج پاکستان کی تاریخ کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کل پریس کانفرنس میں یہ عندیہ دے دیا تھا کہ نواز شریف نااہل ہو رہے ہیں اور جس کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ چوھدری نثار کی پریس کانفرنس کو اگر دیکھا جائے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ نواز شریف کی نااہلی سے متلق جانتے تھے اور انہیں علم تھا کہ کسی بھی صورت میں سپریم کورٹ نواز شریف کے حق میں فیصلہ نہیں دے گی جس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اپنی سیاسی ساخت بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
تاہم حالات کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے ایک اور پریس کانفرس بھی آئندہ دنوں میں کی جائے گی جس میں وہ ن لیگ کے فصلی بٹیروں کے خلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کریں گے اور اپنے سیاسی مستقبل اور ن لیگ کے سیاسی مستقبل کی بھی بات کریں گے۔