سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ ، سپریم کورٹ کے باہر کارکنوں کی ہنگامہ آرائی


اسلام آباد (تازہ ترین ۔ 28 جولائی 2017ء): سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ کارکنوں نے سیاسی جماعتوں کے حق میں اور مخالفین کے خلاف نعرے بازی کی تو عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔ سپریم کورٹ کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اطراف میں تین ہزار سے زائد سکویرٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔