طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام مسافر ہلاک


نیو یارک (اردو آفیشل ) امریکی ریاست اوٹا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ریاسٹ اوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی میں ہائی وے پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیاجس کے بعد ہائی وے کے کچھ حصے

کوٹریفک کےلئے بند کردیا گیا ہے۔‎

You cannot copy content of this page