وویمن وڑلڈکپ میں بھارت کو شکست،انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی چیمپئن کااعزازاپنے نام کر لیا


وویمن وڑلڈکپ میں بھارت کو شکست،انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی چیمپئن کااعزازاپنے نام کر لیا
اُردو آفیشل۔ آئی سی سی کے تحت ہونے والے خواتین کے عالمی کرکٹ کپ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ،229رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی بھارتی ٹیم اعصاب شکن مقابلے میں 219رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ،انڈیا کی طرف سے پونم راوت نے 86اور ہرمن پریت کور نے 51رنز کی اننگز کھیلی ،ایک وقت میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بھارتی ٹیم باآسانی یہ فائنل مقابلہ جیت جائے گی لیکن انگلینڈ کی باؤلرز نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپر تلے وکٹیں حاصل کر کے کامیابی کا ہار اپنے گلے میں سجا لیا

You cannot copy content of this page