مذہبی اسکالر کی بیٹی اور داماد کو حراست میں لے لیا گیا


قاہرہ(اردو آفیشل) مصری حکام نے معروف مذہبی اسکالر یوسف القرضاوی کی بیٹی علا اور داماد حسام خلف کو حراست میں لے لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق القرضاوی کی بیٹی اور داماد پر دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور سپورٹ کے الزامات ہیں۔استغاثہ نے علا اور ان کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے 15 روز


تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علا القرضاوی قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے میں ملازمت کر رہی ہیں اور ان کے پاس مصر کے علاوہ قطر کی شہریت بھی ہے۔واضح رہے کہ یوسف القرضاوی کی چار بیٹیاں ہیں اور سب سے بڑی بیٹی الہام نے لندن یونیورسٹی سے طبیعیات کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔ دوسری بیٹی سہام نے بھی ایک برطانوی یونییورسٹی سے کیمیاء کی تعلیم حاصل کی .تیسری بیٹی علا نے امریکا میں ٹیکساس یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی جبکہ چوتھی بیٹی اسماء برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔استغاثہ نے علا اور ان کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے 15 روز تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علا القرضاوی قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے میں ملازمت کر رہی ہیں اور ان کے پاس مصر کے علاوہ قطر کی شہریت بھی ہے۔واضح رہے کہ یوسف القرضاوی کی چار بیٹیاں ہیں اور سب سے بڑی بیٹی الہام نے لندن یونیورسٹی سے طبیعیات کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔