فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کرپشن الزامات ثابت ہونے پر گرفتار


پیرس (اردو آفیشل) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993 میں پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں بھاری مقدار میں کک بیکس حاصل کی تھیں۔

ان کے خلاف گزشتہ کئی سال سے کرپشن کیس میں تحقیقات چل رہی تھیں اور اب ان پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔