برطانیہ (اردو آفیشل ) نوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جُرم میں برطانیہ کے ایک امام کو 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کارڈف کی ایک مسجد کے امام محمد حاجی صدیق پر نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا فرد جُرم عائد کرتے ہوئے انہیں 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔81سالہ حاجی صدیق نوجوان لڑکیوں کو قرآن پاک پڑھانے کے لیے اپنے پاس بٹھاتا اور جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔یہی نہیں بلکہ غلطی کرنے پر لڑکیوں کو تھپڑ رسید کرنا بھی اس کے معمول میں شامل تھا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق محمد صدیق کے پاس لوہے اور لکڑی کی چھڑیاں بھی موجود تھیں۔ محمد صدیق کارڈف کی مدیہ مسجد میں گذشتہ 30 سال سے بطور امام کام کر
1996ء سے 2006ء کے دوران محمد صدیق پر 6 تشدد کیس اور 8 جنسی ہراسگی کے کیسز بنے۔ جج کا کہنا تھا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ والدین اپنی جوان بچیوں کو تمہارے پاس قرآن پڑھنے کے لئے بھیجتے تھے۔ ٹرائل کے دوران محمد شفیق نے موقف اپنایا کہ مجھ پر عائد تمام الزامات مسجد میں موجود دیگر لوگوں کی میرے خلاف سازش ہے۔