سعودی عرب کیلئے افسو سنا ک خبر


جدہ(روز نامہ اوصاف)سابق نائب وزیر دفاع اور ایوی ایشن سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔

سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی تھے۔