کو ن کون سی معروف خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم ہیں جاوید ہاشمی پکڑے گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ ایک صاحب ہیں اور وہ بھی سید، وہ ملتان سے ہیں اور انہوں نے کل بڑا درس بھی دیا ہے۔ وہ ضیاالحق کا وزیر بھی رہا ہے۔ میری مراد جاوید ہاشمی سے ہے۔اس نے پریس کانفرنس میں آج کھلی گالیاں دی ہیں۔ جاوید ہاشمی نے ہمارے ججوں پر حملے کئے، پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کئے، انہیں اپنا بیان واپس لینا اور معافی مانگنی چاہئے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جاوید ہاشمی لوگوں کی مجبوریوں سے

ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ایک ’’S‘‘ نام سے خاتون ماڈل ہیں جو ساہیوال سے آگے ایک جگہ رہتی ہیں، ایک اور ماڈل ، ایک اور خاتون جن سے یہ فوائد اٹھاتے رہے ہیں ۔ جاوید ہاشمی ایک جنسی ہیجان رکھنے والے آدمی ہیں۔ انہوں نے تاریخی لوٹ مار کی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے مجھے اور مجیب الرحمن شامی کو خود لیجا کر تین گھر دکھائے کہ میں نے یہ گھر اتنے کروڑ میں خریدے ہیں اور یہ کسی کیلئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے یونس حبیب سے 5 کروڑ روپے لئے تھے اور وہ یونس حبیب آج تک روتا پھر رہا ہے۔