پاکستان کے معروف عالم دین دنیا فانی سے کوچ کر گئے


کوئٹہ (اردو آفیشل) سابق امیر مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان قاری سید افتخار احمد مفتی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات کو سیٹیلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ کی جامع مسجد الھدیٰ میں بعد نماز ظہر بوقت 1بج کر 30منٹ پر ادا کی گئی۔

 

قاری سید افتخار احمد مفتی جامع مسجد طوبیٰ کے سابق خطیب ، ادارہ تعلیمات القرآن کے مہتمم اور مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرگرم رہنما تھے انہیں سیاسی و سماجی حلقوں میں خاصی مقبولیت بھی حاصل تھی ۔