اب پریشان ہونے کی بلکل ضرورت نہیں:موٹاپا خود ایک بیماری ہے، جو کہ اپنے ساتھ بہت ساری اور بیماریاں لے کر آتا ہے ۔ اپنے وزن کو کم کرنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ اور موٹے آدمی کی خواہش ہوتی ہے، کہ وزن کو کم کیا جائے ۔ لیکن کیسے؟ اس کا جواب ڈھونڈنا آسان نہیں ۔ موٹاپے کی وجہ سے جسم بےڈول ہوجاتا ہے. اور آپ کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے.
اس کاسب سے بہتر علاج غذا میں بہتری لانا ہے اور ورزش موٹاپا روکنے کا سب سے بہتر علاج ہے.دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لئے ورزش بے حد ضروری ہے ۔اس سے نہ صرف وزن کم کیا جا سکتاہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی بر قرار رکھی جا سکتی ہے ۔ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے ۔
اچھے اور جلد نتائج کے لیے کم از کم ایک سے دو ماہ تک ورزش روزانہ کریں ۔ ورزش کرنے کے لیے آپ کے صرف 14منٹ درکار ہوں گے اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی یہ ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی ۔ ہر ورزش کے لئے دو منٹ مختص کریں۔