ایسی تفصیلات جو ہر خاتون کو ضرور معلوم ہونا چاہییں


امریکی ٹی وی چینل این بی سی کی ایک خاتون رپورٹر کا ایسا انکشاف سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ایک ایسا گڑھ جس کی اگر بر وقت تشخیص ہو جائے تو آپ بہت بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں بلکہ موت کو بھی شکست دی جا سکتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ اس خاتون کیساتھ ہوا ، ایسی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں کہ ہر کوئی جاننا چاہے گا ۔ اور ہر خاتون کو یہ تفصیلات ضرور معلوم ہونا چاہیئں ۔


47سالہ کرسٹین ڈالگرین کا کہنا تھا کہ ”اس گڑھے کی وجہ سے میں بروقت ٹیسٹ کروانے چلی گئی اور آج میں صحت مند ہو کر دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئی ہوں۔ یہ چھاتی کے کینسر کی ایک ایسی علامت ہے جس کے بارے میں زیادہ تر خواتین نہیں جانتیں۔


میں خواتین کو بتایا چاہتی ہوں کہ اگر انہیں اپنی چھاتی میں ایسا گڑھا محسوس ہو، چھاتی پر جلد میں گلٹی بن جائے یا چھاتیوں میں کھچاؤ آ جائے، چھاتیوں کے سائزیا شکل میں کوئی تبدیلی آ جائے، چھاتیوں کی جلد کی رنگت میں تبدیلی آ جائے تو انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ یہ ایسا کینسر ہے کہ بروقت تشخیص پر اس کا علاج ممکن ہے لیکن اگر وقت پر تشخیص نہ ہو تو موت یقینی ہو جاتی ہے۔“